اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیرحسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ سعودی عرب، امارات اور بحرین کی ایران کے خلاف صف آرائی ان کی اسٹراٹیجک غلطی اورخطا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب عراق کے سابق معدوم صدر صدام نے کویت پر حملہ کیا تھا اس وقت ایران ہی وہ ملک تھا جس نے اپنے عرب ہمسایہ ملک کویت اور ہمسایہ عربوں کی بھر پور حمایت کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل عربوں کو ٹیشو پیپر کی طرح استعمال کر رہے ہیں لیکن ایران ان کا دائمی اور ابدی ہمسایہ ملک ہے۔
.......
/169